زرتاج گل کی بہن کی تقرری کیلئے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا گیا ...

زرتاج گل کی بہن کی تقرری کیلئے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا گیا …

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی جانب سے اپنی بہن کی تقرری کے لیے قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کو لکھا گیا خط واپس لے لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو خط لکھا تھا، اس طرح کا اقدام پی ٹی آئی کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی حکومت میں کوئی بھی شخص اپنے عہدوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں، دوستوں کو نہیں نواز سکتا-

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons