تازہ ترین
گلوکار مجیب عالم کی 15ویں برسی

گلوکار مجیب عالم کی 15ویں برسی …

پلے بیک سنگر مجیب عالم کے مداح آج ان کی15ویں برسی منا رہے ہیں۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے بے حد سریلی آواز کے مالک مجیب عالم 4 فروری 1948کو بھارت کے شہر کان پور میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی سے ان کی آواز بے حد سریلی تھی جس سے متاثر ہوکر موسیقار حسن لطیف نے انہیں اپنی فلم نرگس میں گائیکی کا موقع دیا مگر یہ فلم ریلیز نہ ہوسکی۔ مجیب عالم کی ریلیز ہونے والی پہلی فلم مجبور تھی۔ 1966 میں انہوں نے فلم جلوہ اور 1967میں چکوری کا ایک نغمہ ریکارڈ کروایا،نغمے کے بول تھے وہ میرے سامنے تصویر بنے بیٹھے ہیں، مجیب عالم کو نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اس کے بعد مجیب عالم نے واپس پلٹ کر نہیں دیکھا اور یکے بعد دیگرے متعدد مقبول نغمات سے فلمی دنیا کو سجاتے چلے گئے۔ جن فلموں میں ان کے گائے ہوئے نغمے بہت پسند کئے گئے ان میں دل دیوانہ، گھر اپنا گھر، جان آرزو، ماں بیٹا، لوری، تم ملے پیار ملا، سوغات، شمع اور پروانہ، قسم اس وقت کی، آوارہ، میرے ہمسفر، انجان، حاتم طائی اور میں کہاں منزل کہاں کے نام سرفہرست ہیں۔ مجیب عالم 2 جون 2004 کوکراچی میں وفات پاگئے تھے اور سخی حسن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

امام حسینؓ، نواسہ رسولﷺ کی قربانی نے تاریخ کے دھارے کو تبدیل کر کے رکھ دیا، میر عبدالقدوس بزنجو

امام حسینؓ، نواسہ رسولﷺ کی قربانی نے تاریخ کے دھارے کو تبدیل کر کے رکھ دیا، میر عبدالقدوس بزنجو

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا یوم عاشور کے موقع پر اپنی پیغام میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons