غیر ملکیوں کی جانب سے آن لائن پاکستانی ویزا کی سہولت کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔ نادرا کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران 2 ہزار 249 سیاح پاکستان آنے کے لئے آن لائن ویزاء درخواستیں جمع کرواچکے ہیں۔ ان درخواست گزاروں میں جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور فن لینڈ کے سیاح شامل ہیں۔
