وزیراعظم عمران خان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے مابین ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے مابین ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور مصرنے سیاسی وفود کے تبادلوں میں اضافے، مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے جلد انعقاد اور باہمی تجارتی ومعاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے پراتفاق کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار مکہ مکرمہ میں چودھویں اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی اموراور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی جس میں احتیاط اور صبروتحمل کے مظاہرے اور مسائل پرامن انداز میں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور مصر عالم اسلام کے دو اہم ملک ہیں اور امت کے مسائل حل کرنے میں ان کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے مصر کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ فریقین نے اس بات پراتفاق کیا کہ اعلیٰ سطح کے ایسے وفود کے تبادلے سے دونوں برادرملکوں کے درمیان تعاون اور دوستی نئی بلندیوں تک پہنچ جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons