تازہ ترین
سائنس

امریکا کے انٹیل سائنس میلے میں 4 پاکستانی طلبا وطالبات کی شاندار کامیابی

امریکا میں منعقدہ دنیا کی سب سے بڑی سائنسی نمائش ’انٹیل سائنس فیئر‘ میں چار پاکستانی طلبا و طالبات نے غیرمعمولی ایوارڈ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

انٹیل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر (آئی ایس ای ایف) ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس بار یہ امریکی شہر فینکس میں منعقد ہوا جس میں 80 ممالک کے 1800 کے قریب طلبا و طالبات شریک ہوئے اور اس سال 6 پاکستانی طلبا و طالبات اس میلے میں شریک ہوئے جن میں سے تین طلبا و طالبات پاک ترک معارف بین الاقوامی اسکول سے تعلق رکھتے تھے۔ ان میں سے پاک ترک معارف اسکول کی صدف نوشاد کے توانائی کے پروجیکٹ کو خصوصی انعام اور نقد رقم دی گئی اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسکالرشپ کی پیشکش بھی کی گئی۔
کراچی سے احمد اظفر اور عصید احمد بہتر روشنی کے لئے شعاعوں کو بڑھانے کے پروجیکٹ کو بھی اسکالر شپ اور خصوصی انعامات دیئے گئے۔ دوسری جانب راولپنڈی میاں عفان انوار کو کچرے کو خمیر میں بدل کر اس سے بجلی بنانے والے سیل پر بھی انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر صدف نوشاد نے کہا کہ مجھ سمیت میرے اہلِ خانہ اور ساتھی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں کیونکہ ایک بہت بڑے پلیٹ فارم پر میری کاوش کو سراہا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر اطلاعات کا انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے 2005 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons