تازہ ترین
نائب صدر

چین کے نائب صدر پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں …

چین کے نائب صدر Wang Qishan پاکستان کےتین روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

دورے کے دوران وہ صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کریں گے اور منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ چین کے نائب صدر کے اس دورے سے موجودہ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کا تسلسل ہے جن میں گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم کے چین کے دورے اور رواں سال اپریل میں بیجنگ میں ایک پٹی ایک شاہراہ فورم کے دوسرے اجلاس میں ان کی شرکت کے بعد سے مزید تیزی آگئی ہے۔ ادھر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کے نائب صدرWang Qishan کے پاکستان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفد کے تبادلوں میں اضافہ ہوگا جس سے دوستی اور باہمی اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پیشرفت میں بھی مدد ملے گی۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان چین کی سفارتکاری میں ترجیحی ملک ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور اعلی سطح کے وفود کے تبادلوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنا رہے ہیں اور عالمی اور علاقائی امور میں قریبی روابط کو فروغ دے رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons