عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کا جشن منانے کے لئے چین میں بڑے پیمانے پر سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ چین کی کیمونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق سرگرمیوں میں شہری اور دیہی علاقوں میں ہونیوالی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی، شہریوں کے خوابوں کی کہانی، اورانقلابی شہداء کی یادداشتوں پر مبنی کہانیاں شامل ہوں گی-
