تہذیب و تمدن

چین کی جانب سے ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس سے دلوں کے فاصلے کم ہوں گے، فضا علی مرزا!

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور فلم پروڈیوسرفضا علی مرزا نے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چین کی جانب سے ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز سے مختلف ثقافتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع ملے گا اوراس سے دلوں کے فاصلے کم ہوں گے۔ انہوں نے چین کی جانب سے کانفرنس کے انتظامات کو بے حد سراہا۔

فضا علی مرزا نے بتایا کہ اب تک ان کی چار فلموں نے ریکارڈ توڑ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ مزید فلموں پر کام کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال اور مثالی ہے۔ ثقافتی تعاون کو فروغ دے کر ہم ان تعلقات کو مزید وسعت دے سکتے ہیں، چین اور پاکستان کی فلم انڈسٹری کے مابین تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اورانہیں امید ہے کہ ان کے دورے سے پاک چین تعلقات، خاص طور پر ثقافتی میدان میں سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ فضا علی کے مطابق ان کے خیال میں فلم ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے چین اور پاکستان کے عوام زیادہ بہتر انداز میں اپنی ثقافت کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کر سکتے ہیں۔ آج کے دور میں فلم، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک چین اقتصادی راہداری آگے بڑھ رہی او مسلسل ترقی کر رہی ہے اسی طرح پاک چین ثقافتی راہداری کو بھی فروغ دینے اور ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین فلم سازی میں تعاون کی طرح پاک چین ڈراموں کو فروغ دے کر بھی ثقافتوں کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons