تازہ ترین
وطن

انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے …

برازیل میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں شکست کے بعد قومی پہلوان انعام بٹ واپس وطن پہنچ گئے، ان کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

برازیل میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں شکست کے بعد قومی پہلوان انعام بٹ واپس وطن پہنچ گئے، ان کا لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پہلوان انعام بٹ نےبیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزمیں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانعام بٹ کا کہنا ہے کہ ریفری نے ان کےخلاف غلط فیصلہ دیا جس کی شکایت ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کو کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے انعام بٹ جانبدارانہ امپائرنگ کے سبب ریوڈی جنیرو میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل سے محروم ہوگئے۔
انہوں نے سلور میڈل کے ساتھ سان ڈیاگو میں رواں برس شیڈول ورلڈ بیچ گیمز کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons