تازہ ترین
میچ

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی …

انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 374 رنز کے بڑے ہدف کا پاکستانی ٹیم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنائے۔ اوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب زبردست اسٹروکس کھیلے اور سنچری مکمل کی، وہ 106 گیندوں پر 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 شاندار چھکے اور 12 دلکش چوکے شامل تھے، دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے تیزرفتاری سے 132 رنز جوڑے جب کہ آصف علی کی 51 رنز کی برق رفتار اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ امام الحق نے 35،حارث سہیل نے 14، عماد وسیم نے 8 اور فہیم اشرف نے 3 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 41 اور حسن علی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ کے بلے بازوں نے 3 وکٹوں پر 374 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا۔ بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 110 رنز کی شانداری باری کھیلی جب کہ کپتان مورگن 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جیسن روئے 87، بیرسٹو 51 اور جوئے روٹ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے بولر حسن علی ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز کے کوٹے میں 81 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی، شاہین آفریدی نے 80 رنز کے عیوض ایک اور یاسر شاہ نے 7 اوورز میں 60 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons