وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ کابینہ کو ملک کے موجودہ تعلیمی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔
