تازہ ترین

ٹی ٹونٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا!

کارڈف: واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ انگلش ٹیم نے مہمان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 173 رنز بنائے، اوپنر بابر اعظم اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے تیسری وکٹ پر 103 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کی، بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 3 شاندار چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جبکہ حارث سہیل نے 36 گیندوں پر 50 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فخرزمان امام الحق نے 7،7 جب کہ آصف علی 3 اور فہیم اشرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عماد وسیم 18 اور حسن علی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے آرچر نے 2، ٹام، کرن اور کرس جورڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف 4 گیندوں قبل صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان مورگن نے 29 گیندوں پر57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی، جوئے روٹ 47 اور ونسے 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈوکٹ نے 9 اور ڈینلی نے 20 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو کرنے والے محمد حسین کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons