تازہ ترین

رمضان المبارک کا آغاز، سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا…

رمضان المبارک کے آغاز سے ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ احترام رمضان اور عید الفطر کے باعث کیا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے یکم رمضان سے عید الفطر کی چھٹیوں تک ملک کی کسی بھی جیل میں کسی مجرم کو پھانسی نہیں دی جائے گی، اورصدر مملکت بھی اس عرصے کے دوران کسی مجرم کی رحم کی اپیل پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزائے موت کے 289 مجرمان قید ہیں جن میں 12 خواتین بھی شامل ہیں جن کی سزاوں کے خلاف اپیلیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، 18 رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons