رمضان

رمضان کا چاند آج نظر آنے کا امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات!

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا جب کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں بعد نماز عصر ہو گا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے، چاند کی رویت سے متعلق شاہدین فون کے ذریعے زونل کمیٹیوں کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند آج نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں چاند نظر نہیں آیا اور وہاں آج تراویح اور کل پہلا روزہ ہو گا.

یہ خبر پڑھیئے

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس

چھ دسمبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 2023 کے لیے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons