تازہ ترین

مزدور کا احساس پروگرام کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے!

مزدور کا احساس پروگرام کا آج باقاعدہ طور پر افتتاح کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات سے متعلق ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور غریب مزدور کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام پر مکمل عملدرآمد ایک حقیقی چیلنج ہے جس کیلئے مکمل توجہ درکار ہے ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مرحلہ وار اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ احساس لیبر اور سوشل پروٹیکشن ایکسپرٹس گروپ بھی تشکیل دیا جا رہا ہے جو محنت کشوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے سفارشات پیش کرے گا۔ مزدور کا احساس پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

میانمار کی سابق سویلین حکمراں آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ  آنگ سان سوچی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons