تازہ ترین

​چینی صدر شی جن پھنگ کے تہذیبوں کے باہم تبادلے اور تفہیم کے موضوع پر چوشی جرنل میں مضمون کی اشاعت!

چوشی جرنل میں یکم مئی کو شائع ہونے والے چین کے صدر، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے مضمون کا عنوان ہے”تہذیبوں کا باہم تبادلہ اور فہم انسانی تہذیب کے فروغ، عالمی امن اور ترقی کیلئے اہم محرک ہے”۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ مختلف تہذیبوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرے اور آپس میں ہم آہنگی سے رہیں تاکہ ان کے درمیان تبادلہ اور مکالمہ دنیا میں دوستی کے فروغ کیلئے پل کا کردار ادا کرسکے اور دنیا میں امن کے فروغ اور معاشرے کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرسکے۔
مضمون میں تہذیبوں کے آپس کے تعامل کے وقت مساوات، تنوع کے احترام اور ایک دوسرے کو قبول کرنے کے اصولوں پر زور دیا گیا ہے۔ مضمون میں دوسری تہذیبوں کو سمجھنے کیلئے کھلی ذہنیت اور ان سے سیکھنے پر تاکید کی گئی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین کے لوگ چین کے تہذیب کی دوسری رنگا رنگ تہذیبوں کے ساتھ تخلیقی اور انووٹیو منتقلی کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ انسانیت کو درست ثقافتی رہنمائی فراہم کی جا سکے-

یہ خبر پڑھیئے

چین سے نئی بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

چین سے نئی کوچز مسافروں کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے پورٹ پہنچ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons