تازہ ترین
سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی، چاؤلی جیان

سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی، چاؤ لی جیان!

پاکستان میں تعینات چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈ کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت چین پاکستان کو 90 فیصد مارکیٹ شیئر بلا معاوضہ دیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کے ساتھ چین نے سب سے پہلے فری ٹریڈ معاہدہ کیا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو فری ٹریڈ معاہدے سے استفادہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی جبکہ اس حوالے سے تمام معلومات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کے 22 منصوبوں میں سے 11 مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بقیہ 11 زیر تعمیر ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons