سپریم کورٹ

سپریم کورٹ: نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست سماعت کے لئے مقرر!

سابق وزیراعظم نواز شریف نے 6 ہفتے کی ضمانت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواست پر فیصلے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔ دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نطر ثانی کی استدعا منظور ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ نواز شریف کی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے۔ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons