ایک پٹی ایک شاہراہ بین الاقوامی تعاون فورم

ایک پٹی ایک شاہراہ دوسرے بین الاقوامی تعاون فورم نے خوشحال دنیا کی تعمیر میں اشتراک کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، پاکستانی ماہرین!

“ایک پٹی ایک شاہراہ ” انیشیٹو عمل میں آنے کے ساتھ ساتھ چین – پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم انجن بن گئی ہے . چین – پاکستان اقتصادی راہداری کے پوٹینشل بلڈنگ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر مسعود نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ “ایک پٹی ایک شاہراہ ” انیشیٹو کے عمل میں آنے کے چھ سالوں کے دوران پاکستان کی معیشت میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور حال ہی میں بیجنگ میں منعقدہ “ایک پٹی ایک شاہراہ دوسرے بین الاقوامی تعاون فورم نے خوشحال دنیا کی تعمیر میں اشتراک کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب چین ” ایک پٹی ایک شاہراہ ” کے ذریعے ترقی پزیر ممالک کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے تاکہ ترقی پزیر ممالک ” ایک پٹی ایک شاہراہ ” کی تعمیر میں حصہ لے سکیں اور مشترکہ طور پر ترقی کے مواقع میں اشتراک کر سکیں. ” ایک پٹی ایک شاہراہ ” انیشیٹو نہ صرف ایک منفرد تصور ہے بلکہ ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی ہے.

یہ خبر پڑھیئے

شی چن پھنگ کا مالٹا مڈل اسکول کے "چائنہ کارنر" کے اساتذہ اور طلباء کے نام جوابی خط

شی چن پھنگ کا مالٹا مڈل اسکول کے “چائنہ کارنر” کے اساتذہ اور طلباء کے نام جوابی خط

حال ہی میں، چینی صدر شی چن پھنگ نے مالٹا میں سینٹ مارگریٹ مڈل سکول کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons