تازہ ترین
میجر شبیر شریف

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 76واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے …

انیس سو اکہتر کی جنگ میں دشمن بھارت کے دانت کھٹے کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا آج 76 واں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔ میجر شریف شہید وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں نشان حیدر اور ستارہ جرات سے نواز گیا ۔

میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں 1964 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، آپ شروع ہی سے وطن عزیز پر جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔ پاک بھارت1965 کی جنگ میں وہ بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اور جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے پر انہیں ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔
انیس سو اکتہر کی پاک بھارت جنگ میں یہی عزم اور حوصلہ کام آیا، جب ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر میجر شبیر شریف کی کمان میں سکس ایف ایف رجمنٹ نے دشمن کی فوج کو تہس نہس کرڈالا۔ میجر شبیر شریف اور ان کے ساتھیوں نے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھارتی فوج کا حملہ ناکام بنادیا تھا، انہوں نے دشمن کے 43 سپاہیوں کو ہلاک اور 28 کو قیدی بنایا اس کے علاوہ دشمن کے 4 ٹینک بھی تباہ کیے۔
میجر شبیر شریف نے 6 دسمبر 1971 کو دشمن بھارتی فوج سے بے جگری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پاکستان فوج کے لیے بے لوث خدمات کے اعتراف میں انھیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نواز گیا۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نشان حیدر اور ستارہ جرات حاصل کرنے والی واحد شخصیت ہیں۔ میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

روسی صدر پیوٹن کا بین الاقوامی سلامتی پر 10ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کا احوال جانیئے تجزیہ کار فیاض کیانی کی زبانی

روسی صدر پیوٹن کا بین الاقوامی سلامتی پر 10ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کا احوال جانیئے تجزیہ کار فیاض کیانی کی زبانی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons