تازہ ترین
چین کے نائب صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات!

چین کے نائب صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات!

چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھِی شان نے ستائیس اپریل کو بیجنگ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی-

وانگ چھِی شان نے کہا کہ پاکستان چین کا واحد چاروں موسموں کے تعاون کا اسٹریٹیجک شراکت دارہے– دونوں فریقوں کے درمیان گہری اور دیرینہ دوستی کے ساتھ ساتھ مضبوط سیاسی باہمی اعتماد، اعلی سطح پر قریبی روابط اور تعاون کے وسیع شعبے موجود ہیں-“ایک پٹی ایک شاہراہ” کے پیشگی منصوبے کے طور پر اب چین، پاکستان اقتصادی رہداری میں ابتدائی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ “ایک پٹی ایک شاہراہ” بین الاقوامی تعاون کے دوسرے سربراہی فورم کے کامیاب انعقاد نے تمام ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نئے مواقع فراہم کیے ہیں- چین اور پاکستان تعلقات ہمیشہ سے چین کی ہمسایہ سفارتکاری کی ترجیحات ہیں- امید ہے کہ دونوں ممالک اپنے رہنماؤں کے اتفاق رائے پرعملدرآمد جاری رکھیں گے، تاکہ نئے دور میں چین، پاکستان تعلقات مزید مضبوط ہوں-
عمران خان نے “ایک پٹی ایک شاہراہ ” بین الاقوامی تعاون کےدوسرے فورم کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی- انہوں نے کہا کہ پاکستان “ایک پٹی ایک شاہراہ” انیشئیٹو کے اہم منصوبے کے طور پر چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر بہترین انداز میں کرے گا تاکہ چین پاکستان تعلقات ایک نئی بلندی پر پہنچ سکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons