تازہ ترین
چینی صدر مملکت شی چن پھنگ کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات

چینی صدر مملکت شی چن پھنگ کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات!

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے چھبیس اپریل کو بیجنگ فرینڈ شپ ہوٹل میں روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شی چن پھنگ نے کہا کہ چین روس تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ترین تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نئے عہد میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دنیا کے خوبصورت مستقبل کے لئے کوشش کرنا چاہتا ہوں۔ شی چن پھنگ نے کہا کہ روس دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں ایک اہم شراکت دار ہے- اگلے دور میں فریقین کو معیشت و تجارت، توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، خلاءبازی، انٹرکنکشن، افرادی تبادلے اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے کوشش کرنی چاہیئے۔ دونوں صدور نے جزیرہ نماکوریا کی صورتحال اور وینیزویلا سمیت دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر اطلاعات کا انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے 2005 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons