تازہ ترین
چین مزید ممالک کے ساتھ اعلی معیارکے حامل آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کرے گا، چینی صدر شی چن پھنگ

چین مزید ممالک کے ساتھ اعلی معیارکے حامل آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کرے گا، چینی صدر شی چن پھنگ!

چینی صدر شی چن پھنگ نے چھبیس اپریل کو “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے متعلق عالمی تعاون فورم میں کہا کہ چین مزید ممالک کے ساتھ اعلی معیار کے حامل آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ کسٹم، ٹیکس اور آڈٹ نگرانی سمیت دیگر شعبوں کے تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کے ٹیکس جمع کرنے اور انتظامی اعتبار سے تعاون کے نظام کی تشکیل کی جائے گی۔ “مصدقہ آپریٹر” کے عالمی سطح پر ایک دوسرے کی تصدیق کرنے کے تعاون کو تیز کیا جائے گا۔ تخلیقات کے ذریعے ڈیجیٹل اور تخلیقی شاہراہ ریشم کی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں پانچ ہزار چینی و غیر ملکی ہنر مند اور تخلیقی صلاحیت کے حامل افراد کے تبادلوں، تربیت، تعاون اور ریسرچ کی حمایت کی جائے گی۔ مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کے تعاون کے ذریعے انفارمیشن مواصلات کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔ نیٹ ورک انٹر کنکشن کے معیار کو بلند کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons