ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جب کہ جنوبی پنجاب اور سندھ آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم ملک کے مختلف حصوں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بعض شہروں میں آج بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
