عدالتِ عظمی نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس سے متعلق فیصلے میں کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف 2 مئی کو پیش نہیں ہوئے تو خصوصی عدالت استغاثہ کو سن کر فیصلہ کرے، اور ملزم کے پیش نہ ہونے پر ان کا دفاع کا حق ختم ہوجائے گا۔ عدالتِ عظمی میں چیف جسٹس آف پا کستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔
