11عرب ریاستوں نے پہلی عرب خلائی تنظیم قائم کردی …

متحدہ عرب امارات سمیت 11عرب ریاستوں نے پہلی عرب خلائی تنظیم قائم کردی ہے جس کا پہلا پروجیکٹ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے جائزے کے لئے ایک سیٹلائٹ کی تیاری ہے۔

ابوظہبی میں گلوبل اسپیس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ متحدہ عرب امارات میں تیار کیا جائے گا جو ہمارے سائنسدانوں کا ایک بڑا کارنامہ ہوگا، سیٹلائٹ کو دانش 813 کا نام دیا گیا ہے۔ کانفرنس میں مشرق وسطیٰ اور افریقا کے سائنسدان شرکت کررہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے 11مارچ کو نیشنل اسپیس اسٹریٹجی 2030 کی منظوری دی تھی جو متحدہ عرب امارات کی خلائی صنعت اور اس سے وابستہ سرگرمیوں کے لئے اہم فریم ورک ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جدید ترین سینٹر آف ایکسی لینس برائے ٹیوٹ حکومت پنجاب کے حوالے

جدید ترین سینٹر آف ایکسی لینس برائے ٹیوٹ حکومت پنجاب کے حوالے

پنجاب میں سکلز سیکٹر میں بہتری کیلئے یورپی یونین، جرمنی اور ناروے نے ایک جدید …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons