تازہ ترین

اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم ’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن؛ دی ہڈن ورلڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری!

ہالی ووڈ کی2010 اور2014 کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم “ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن” سلسلے کی تیسری فلم “ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن؛دی ہڈن ورلڈ” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کے رائٹر و ہدایتکار ڈین ڈیبلوئس ہیں جبکہ بونی آرنلڈ نے فلم کو پرڈیوس کیا ہے. فلم میں مختلف کرداروں کی پسِ پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کیلئے ہالی ووڈ کے ناموراداکاروں جے بروشل، کیٹ بلینچٹ، کریگ فرگوسن، امیریکا فریرا، جوناہ ہل ، ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ شامل ہیں۔

اس پریکوئل میں کہانی کومزید آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس (ڈائنوسار) دونوں بڑھے ہو چکے ہیں اور ان دونوں نے ایک نیا ڈریگن دوست بھی بنا لیا ہے۔

نئے مقامات کی کھوج لگاتے ہکاپ اور اس کے ڈریگن برفانی غاروں کے قریب پہنچے ہیں جہاں اُسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جسکے بعد اب اُسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔

فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت اگلے سال یکم مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر اطلاعات کا انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے 2005 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons