ایل جی کمپنی نے دنیا کا سب سے زیادہ ریزولیوشن کا حامل ڈسپلے تیار کیا!

 

ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے دنیا کا سب سے زیادہ ریزولیوشن کا حامل ڈسپلے تیار کیا ہے. دنیا کا پہلا 88 انچ طویل ڈسپلے جو کہ دستیاب ویڈیو ریزولوشن کے بجائے ’8 کے‘ ویڈیو دکھاتا ہے۔

اس پر دکھائی جانے والی ویڈیو بہت مشکل سے ہی دستیاب ہوں گی کیونکہ اس وقت ’8 کے‘ معیار والی ویڈیوز بہت کم تعداد میں موجود ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس جدید ترین ٹی وی ڈسپلے بھی ’4 کے یو ایچ ڈی‘ معیار کے ہیں۔ ایل جی ڈسپلے میں اس وقت جدید ترین ڈسپلے ٹی وی سے بھی چار گنا زائد پکسل موجود ہیں اس طرح یہ دنیا کا سب سے زیادہ ریزولوشن والا ڈسپلے ہے جس کی اسکرین 3 کروڑ 30 لاکھ پکسلز پر مشتمل ہے

اس ڈسپلے کی قیمت ابھی تک کمپنی نے نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا کہ یہ ڈسپلے فروخت کے لیے کب تک پیش ہو گا. تاہم اسے دنیا کا پہلا ’8 کے او ایل ای ڈی ڈسپلے‘ کہا جاسکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کا دورہ تائیوان عالمی تنقید کی زد میں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons