چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھوااینگ نے کہا ہے کہ یروشلم کے معاملے پرچین کا مؤقف واضح ہے۔ ترجمان نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پرہفتہ وار بریفنگ دوران اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مثبت اور تعمیری بات چیت کے عمل کی کوششوں کویقینی بنائیں گے، تاکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کویقینی بنایا جا سکے۔
