مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے۔ سری نگر میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سے ملاقات میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان سے اچھے تعلقات کشمیر کی دگرگوں صورتحال پر مثبت اثر ڈالیں گے۔
