تازہ ترین

12ویں ایشیاء یورپ سمٹ میں چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی شرکت!

19 اکتوبر کو چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے برسلز میں 12ویں یورایشا سمٹ میں شرکت کرتے ہوئے عالمی ذمہ داری کو مشترکہ طور پر سنبھالنا اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے موضوع پر اہم تقریر کی۔

اپنی تقریر میں لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں خطرے اور چیلنجز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا- پیچیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر، چینی صدر شی جن پھنگ نے ہم نصیب انسانی سماج کی تعمیر کا تصور پیش کیا۔ جس پر عالمی برادری نے اتفاق کیا ہے۔ مختلف ممالک کو باہمی بات چیت کو فروغ دینا اور امن و استحکام کے ماحول کا تحفظ کرنا چاہیئے۔ لی کھہ چھیانگ نے نشاندھی کی کہ ایشیاء اور یورپ دنیا میں دو بڑی مستحکم قوتیں ہیں۔ ایشیاء اور یورپ کو عالمی امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے تحفظ کے لئے اپنی اہم ذمہ داری سنبھالنی چاہیئے۔ سب سے پہلے ایشیاء اور یورپ کو کثیرالجہت پسندی کی رہنمائی کے کردار کا تحفظ کرنا چاہیئے۔ دوسری بات، کھلی عالمی معیشت کی مشترکہ تعمیر کی جانی چاہیئے۔ تیسری بات، انٹرکنیکشن سے ایشیاء اور یورپ کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جانا چاہیئے-چوتھی بات، ثقافتی تبادلوں سے ایشیاء اور یورپ کے درمیان باہمی تعاون میں نئی قوت ڈالنی چاہیئے۔
لی کھہ چھیانگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی پر عمل درآمد کو فروغ دیتے ہوئے ایشیاء اور یورپ کے عوام کو مزید فائدہ پہنچانے کی کوشش کرے گا اور عالمی امن و ترقی کے لئے مزید خدمات سرانجام دے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons