تازہ ترین

پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو گیٹ وے ہونے کا اعزاز حاصل!

گلگت بلتستان دنیا کے عظیم پہاڑی سلسلے قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کا سنگم پر واقع ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے گلگت بلتستان کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k-2 سمیت ساڑھے 7 ہزار میڑ سے بلند 12 چوٹیاں گلگت بلتستان میں پائی جاتی ہیں۔ گلگت بلتستان کا کل رقبہ 72 ہزار مربع کلومیڑہے اور اس کے 10 اضلاع ہیں۔ گلگت بلتستان کی موسیقی اور روایتی رقص اور میلے علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں پانی کے وسیع ذخائر موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں دیامر بھاشا اور داسو ڈیمز سمیت متعدد آبی ذخائر تعمیر کیئے جارہے ہیں۔
قدیم شاہراہِ ریشم اور موجودہ قراقرم ہائے وے پاک چین دوستی کی علامت ہے، یہ شاہراہ اب چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بن چکی ہے۔ سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں شاہراہوں، بجلی گھروں ،اقتصادی زونز اور دوسرے منصوبوں پر کام تیز ی سے جاری ہے۔
گلگت بلتستان کے ذیادہ تر لوگ زراعت، گلہ بانی، معدنیات اور سیاحت کے شعبوں سے وابستہ ہیں. ٰیہ خطہ قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ سیب، اخروٹ، خوبانی، بادام، شہتوت اور انگور سمیت دیگر ذائقے دار پھلوں کے حوالے سے بہت شہرت کا حامل ہے.

یہ خبر پڑھیئے

غیر قانونی طور پر منجمد افغان اثاثے فوری طور پر لوٹائے جائیں، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب

15 اگست کو افغانستان سےامریکی افواج کے  انخلاء کے ایک سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons