بارہویں یورو ایشیا سربراہ کانفرنس کے انعقاد سے قبل یورپی یونین میں چینی وفد کے سربراہ جانگ مینگ نے حال ہی میں مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورو ایشیا کانفرنس کی تاریخ بائیس سال کی ہو چکی ہے۔ اس دوران ایشیا اور یورپ کے ممالک نے باہمی تعاون کا نیا باب تخلیق کیا ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں لوگوں کو توقع ہے کہ یورپ اور ایشیا کے ممالک بین الاقوامی قوانین و ضوابط، آزاد عالمی تجارتی نظام اور کثیرالطرفہ نظام کی حفاظت کے لیے مضبوط پیغام دیں گے۔ اس سلسلے میں موجودہ اجلاس کی میزبان، یورپی یونین کا کردار بہت اہم ہے۔ جانگ مینگ نے مزید کہا کہ یورو ایشیا کانفرنس کے بانی ممبر کی حیثیت سے چین یورو ایشیا یک جہتی کے عمل میں بھر پور شرکت کرتا رہے گا۔ حالیہ برسوں میں چین نے دونوں فریقین کے درمیان انٹرکنیکشن کے سلسلے میں متعدد تجاویز پیش کی ہیں۔ اور یوروایشیا تعاون کی ترقی کے لیے اپنی خدمات سر انجام دی ہیں۔ چین متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کثیرالطرفہ نظام اور یورو ایشیا پارٹنرشپ کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گا۔