تازہ ترین

کیلیفورنیا میں فائرنگ: مشتبہ شخص نے فرار سے قبل ’ایشیائی برادری پر کئی راؤنڈ فائر کیے‘

کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید 10 افراد زخمی ہیں اور ملزم تاحال فرار ہے۔

تفصیلات کےمطابق یہ واقعہ مانیٹری پارک کے بال روم ڈانس سٹوڈیومیں ہفتہ کی رات دس بجے ہوا جو لاس اینجلس سےتقریباً 13 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ نئے قمری سال کی خوشیاں منانے کے سلسلے میں اس سالانہ میلے میں ہزاروں امریکی شہری اس پارک میں جمع ہوئے تھے جن میں سے کئی کا تعلق ایشیائی کمیونٹی سے تھا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف آفس کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرد مشتبہ شخص کی تلاش کر رہے ہیں جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا لیکن اس کے بارے میں کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

کیپٹن اینڈریو میئر نے بتایاکہ ایمرجنسی سروسز والے کارکن جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں لوگوں کو ’چیختے ہوئے‘ سنا۔ اس کےبعد افسران نے 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ کم ازکم 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں جنھیں مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے مقصد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا اس واقعے کو نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

انھوں نے تصدیق کی کہ اتوار کے قمری سال کے تہوار کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

وفاقی وزیر شازیہ مری اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی سے ہالینڈ کی سفیر کی ملاقات، سفیر کو بی آئی ایس پی پروگرام کی کامیابی سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر شازیہ مری اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی سے ہالینڈ کی سفیر کی ملاقات، سفیر کو بی آئی ایس پی پروگرام کی کامیابی سے آگاہ کیا

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ / چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام …

Show Buttons
Hide Buttons