سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی چین کے نئے سال کے آغاز پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی چین کے نئے سال کے آغاز پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے چین کے نئے سال کے آغاز پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کو اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چین کے نئے سال کے آغاز کے موقع پر کہا ہے کہ چینی قوم محنت اور لگن سے اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کی باہمی خوشحالی اور ترقی کے لیے تمام سماجی و اقتصادی شعبوں میں نئے سال میں تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئے چینی سال میں پاک چین دوستی مزید مستحکم ہوگی اور دونوں ممالک کے عوام ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے تعاون پر آمادگی کا عکاس ہے۔ انہوں نے دیگر اقوام پر ترقی اور خوشحالی کے چینی ماڈل کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے بھی چینی قوم کو ان کے نئے سال کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے چینی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نیا چینی سال چینی عوام کی زندگیوں میں خوشیاں، خوشحالی اور ترقی لائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاک چین تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons