تازہ ترین
امریکا پاکستان کے لیے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے:مسعود خان

امریکا پاکستان کے لیے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے:مسعود خان

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے لیے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور آنے والے سالوں میں دوطرفہ تجارت بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

وہ واشنگٹن میں میریڈیئن انٹرنیشنل سینٹر کے سی ای او سفیر سٹورٹ ہولیڈے سے گفتگو کر رہے تھے۔ مسعود خان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاک امریکہ تعلقات کا موجودہ مرحلہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اعلی سطحی دوروں میں ہم نے تجارت، زراعت، کاروبار، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، سبز توانائی، قدرتی آفات سے نمٹنے، ماحولیات، صحت اور عوام کے درمیان تبادلوں کو ترجیح دی ہے۔

اس موقع پر میریڈیئن انٹرنیشنل کے سی ای او نے سفیر کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیم، قیادت کے تربیتی پروگرام، موسمیاتی تبدیلی، ثقافت اور کاروبار کے شعبوں میں قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

گوجر خان میں تعلیم کا فروغ اور یونیورسٹی کا قیام ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہےکہ تعلیم خصوصاً اعلیٰ تعلیم کا فروغ …

Show Buttons
Hide Buttons