تازہ ترین
ہمیں مستقبل میں بھی سیلابی صورتحال کیلئے ہر وقت تیار رہنا ہوگا، وفاقی وزیر توانائی

ہمیں مستقبل میں بھی سیلابی صورتحال کیلئے ہر وقت تیار رہنا ہوگا، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملک ہے اور 2022 کا سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا واضح اشارہ تھا، ہمیں مستقبل میں بھی اس طرح کے حالات کیلئے ہر وقت تیاررہنا ہوگا۔

خرم دستگیر نے جمعرات کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے، لوگوں کی زرعی زمین اور فصلیں تباہ ہوئیں ،سیلاب متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب ایک مشکل مرحلہ تھا جس سے نمٹنے کے لئے حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لائی ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بہت تیزی سے سیلاب کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی پانی کے ذخائر میں اضافہ کرنا ناگزیرہے،2022 کا سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا واضح اشارہ تھا، ہمیں مستقبل میں بھی اس طرح کے حالات کیلئے ہر وقت تیاررہنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام شدید متاثرہوا تھا جس کی بحالی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کی 75 سال کی تاریخ ہے، ہمیں یہ طے کرنا ہو گا کہ ہمیں ملک کو کس سمت لے کر جانا ہے،پاکستان کی نئی نسل ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گی اور ہمیں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

قومی اسمبلی: پولیس لائن پشاور کے شہداء، کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی: پولیس لائن پشاور کے شہداء، کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی میں پولیس لائن پشاور کے شہداء اور کوہاٹ میں کشتی الٹنے سے جاں …

Show Buttons
Hide Buttons