تازہ ترین

میں پیسوں کیلئے نہیں کھیلتا، میں عزت کیلئے کھیلتا ہوں: عمران طاہر

جنوبی افریقا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے اسپنر عمران طاہر نے کہا ہے کہ میں پیسوں کیلئے نہیں کھیلتا، میں عزت کیلئے کھیلتا ہوں۔

ابوظہبی میں امارات انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (آئی ایل ٹی ٹوئنٹی یو اے ای) میں ممبئی انڈینز (ایم آئی) ایمیریٹس کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ کبھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑے کنٹریکٹ نہیں ملے، لیکن یہ اعتماد ہے کہ اگر پرفارمنس دی تو ملین ڈالرز لینے والوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہوں۔عمران طاہر نے مزید کہا کہ  میں فٹنس کیلئے بہت محنت کرتا ہوں، پس پردہ ہونیوالی محنت کسی کو نظر نہیں آتی، میری عمر میں یہ سب آسان نہیں لیکن مجھے اپنی محنت اور اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے۔

عمران طاہر، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی جانب سے بھی ایکشن میں ہوں گے، عمران طاہر اس بار بطور پلاٹینم کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons