طبی علاج کی ضمانت انسداد وباء کی کلید ہے:چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن

طبی علاج کی ضمانت انسداد وباء کی کلید ہے:چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے ہفتے کے روز ایک معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین میں کووڈ ۱۹ کی روک تھام کو کلاس بی مینجمنٹ قرار دینے کے بعد آئندہ طبی علاج کو یقینی بنانا کلیدی کردار ادا کرے گا۔

چین کی ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام و کنٹرول میکانزم کی پریس کانفرنس میں ترجمان نے چین میں اہم گروہوں بالخصوص بزرگوں، حاملہ خواتین، بچوں اور دائمی امراض کے حامل لوگوں کے تحفظ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی صحت کی نگرانی اور درجہ بند خدمات کو صحیح معنوں میں یقینی بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کی فوری معلومات، جلد رابطہ اور جلد علاج کی پالیسی اپنائی جائے گی اور اس سلسلے میں شدید امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے گرین چینل کھولنے کے ساتھ ساتھ مغربی طب اور چینی روایتی طب دونوں کو بروے کار لانا ہوگا۔

می فنگ نے کہا کہ بزرگوں کے لئے ویکسی نیشن کی شرح مزید بلند کی جائےگی تاکہ ان کے شرح انفیکشن اور شرح اموات کو کم کیا جا سکے۔ چین کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد پر خاص طور پر دیہی علاقوں میں طبی خدمات اور طبی علاج کو یقینی بنایا جائےگا۔

یہ خبر پڑھیئے

دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم

دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں کے …

Show Buttons
Hide Buttons