عالمی ادارہ صحت نے ازبکستان میں ہلاکتوں کے بعد کھانسی کے دو بھارتی سیرپ غیر معیاری قرار دے دیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی کے سیرپ (AMBRONOL) اور (DOK-1 Max) کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ یہ دونوں دوائیاں بھارتی ریاست اترپردیش کی کمپنی مارین بائیو ٹیک تیار کرتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ازبکستان میں دسمبر 2022 میں اس بھارتی کمپنی کی دوائیں استعمال کرنے سے مبینہ طور پر 19 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔