میکسیکو میں منشیات کے کاروبارکے سرغنہ El Chapo کے بیٹےکی گرفتاری کے لئے کی جانے والی ایک کارروائی میں انتیس افراد ہلاک ہو گئے۔
میکسیکوکے حکام کے مطابق بتیس سالہ Ovidio-Guzman-Lopez جومبینہ طورپر اپنے والد کے سابق کاروبار کو سنبھال رہا تھا کو جمعرات کو Culiacan میں گرفتار کر کے میکسیکو سٹی لایاگیا۔ منشیات کے کاروبار سے وابستہ گروہ کے ارکان نے سڑکیں بلاک کر دیں، درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی اورمقامی ہوائی اڈے پرجہازوں کونقصان پہنچایا۔ اس کارروائی کے دوران پینتیس فوجی اہلکارزخمی ہوئے جبکہ اکیس مسلح افرادکو گرفتار کیا گیا۔