انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا 14 جنوری سے جنوبی افریقا میں آغاز

پہلا آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 14 جنوری سے جنوبی افریقا میں شروع ہو گا، پاکستانی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز 15 جنوری کو روانڈا کے خلاف میچ سے کرے گی، 29 جنوری تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور امریکا، گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، زمبابوے اور روانڈا، گروپ سی میں آئرلینڈ، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز جبکہ گروپ ڈی میں بھارت، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چار میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گی،

دوسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ سری لنکا اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 15 جنوری کو روانڈا کے خلاف میچ سے کرے گی، گرین شرٹس کو عروب شاہ لیڈ کریں گے، قومی انڈر 19 ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 17 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی، ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز 20 جنوری جبکہ سپر 6 مرحلے کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا، ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 27 جنوری جبکہ فائنل 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons