انسانی اسمگلنگ میں ملوث دنیا کے مطلوب ترین اسمگلر کو سوڈان سے گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرپول کے حکام نے مشرقی افریقہ کے ملک ایری ٹیریا سے تعلق رکھنے والے انسانی اسمگلر Kidane Zekarias کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو متحدہ عرب امارات کے حکام کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے۔