وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک سے حقیقی استعداد کے مطابق ٹیکس جمع کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں اضافہ کرے۔
انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں ایف بی آر کی محصولات سے متعلق کارکردگی کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔وفاقی وزیر نے اہداف کے حصول کیلئے ایف بی آر کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے نومبر اور دسمبر 2022ء کے دوران ایف بی آر کی کارکردگی اور محصولات کے اہداف کے حصول کے متعلق تفصیلی پریذنٹیشن دی۔