تازہ ترین

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21 کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21 کیس رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 135 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے21افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.51 فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 19مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں کراچی میں 430 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت شرح 1.85 فیصد رہی ہے، گلگت میں251 ٹیسٹ میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.40 فیصد رہی۔

لاہور میں 803 ٹیسٹ میں سے تین افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.37 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 447 ٹیسٹ میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.22 فیصد رہی۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ میں گن وائلنس کے نہ رکنے والے واقعات

امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی وقت کے مطابق …

Show Buttons
Hide Buttons