ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس

ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس

وفاقی حکومت نے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس مقصد کے لئے پہلے مرحلے میں ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں ایوی ایشن کے امور کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیا ۔

وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق اجلاس میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ پہلے مرحلے میں ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا۔ انٹرنیشنل آپریٹرز اسلام آباد، لاہوراورکراچی کے ہوائی اڈوں کوچلانے میں معاونت فراہم کریں گے۔ 20 سے 25 سال کے دورانیہ کی مدت کے لئے انٹرنیشنل آپریٹرز ان اداروں کو چلانے میں مدد کریں گے ۔

ورلڈ بینک کے ذیلی ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن آئی ایف سی کی معاونت حاصل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کنسلٹینسی کے فرائض انجام دے گا۔ فیصلے کے مطابق انٹرنیشنل آپریٹرز ہوائی اڈوں پر سروس کے بین الاقوامی معیار مہیا کریں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہوائی اڈوں میں جدت اور بہتری لائی جائے گی۔ اجلاس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو ضابطے کی کارروائی کے آغاز کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تمام عمل شفافیت کے اعلی ترین معیارات اور ملکی قوانین کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 44 ممالک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فارمولے پر عملدرآمد ہو رہا ہے ۔ ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، بھارت، بحرین، برازیل بھی شامل ہیں جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اصول پر ہوائی اڈوں کا انتظام چلایا جا رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons