تازہ ترین
کراچی ٹیسٹ کا آخری روز: پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کا آخری روز: پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس کو نیوزی لینڈ کا پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لئے مزید 92 رنز درکار ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے آخری روز پاکستان اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 77 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کر رہا ہے، امام الحق 45 اور نائٹ واچ میچ نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ امام الحق نے اپنا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ففٹی مکمل کی اور وہ 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ نعمان علی اپنا اسکور آگے بڑھانے میں ناکام رہے اور 4 رنز پر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سبکدوش ہونے والے کابینہ سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا کی الوداعی ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سبکدوش ہونے والے کابینہ سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سبکدوش ہونے والے کابینہ سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا …

Show Buttons
Hide Buttons