خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں نئی تحصیل کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔
محکمہ مال خیبر پختونخوا نے تناول کے نام سے نئی تحصیل کے قیام کا اعلامیہ جاری کردیا۔ خیال رہے مانسہرہ میں نئی تحصیل تناول کے کے قیام اعلان کے بعد تحصیلوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ ضلع مانسہرہ میں مانسہرہ، بالاکوٹ، اوگی، دربند اور بفہ پکھل کی تحصیلیں پہلے سے موجود ہیں۔