اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کپ کا ابتدائی ایڈیشن کل سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کپ کا ابتدائی ایڈیشن کل (جمعرات سے )آسٹریلیا کے تین مشہور شروں میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔

یہ 29 دسمبر 2022 سے 8 جنوری 2023 تک آسٹریلیا کے شہروں برسبین، پرتھ اور سڈنی میں تین مقامات پر منعقد ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 18 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں تین ، تین ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔گروپ اے میں یونان، بیلجیم اور بلغاریہ شامل ہیں، گروپ بی میں پولینڈ،سوئٹزرلینڈاور قزاخستان کو رکھا گیا ہے،گروپ سی میں امریکا، جرمنی اور جمہوریہ چیک کو رکھا گیا ہے، گروپ ڈی میں سپین،میزبان آسٹریلیا اور برطانیہ شامل ہیں، گروپ ای میں اٹلی،برازیل اور ناروے شامل ہیں اسی طرح گروپ ایف میں فرانس کروشیا اور ارجنٹائن کو رکھا گیا ہے۔

یونائیٹڈ کپ بین الاقوامی آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ مینز اینڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ ہے جس کا انعقاد ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی)اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے)نے کیا ہے۔ آر اے سی ارینا پرتھ میں 29 دسمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 8 جنوری 2023کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا اورایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 500 پوائنٹس جیتنے کے قابل ہوسکے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

افریقہ میں 278 ملین افراد فاقہ کشی کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

دنیا بھر میں فاقہ کشی کا شکار 828 ملین افراد میں سے 278 ملین افریقا …

Show Buttons
Hide Buttons