ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12کیسز رپورٹ

 ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار901 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.41 فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں اسلام آباد میں 106ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 1.89فیصد رہی،لاہور میں 857 ٹیسٹوں میں سے 4 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.47 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 172 ٹیسٹوں میں سے کسی بھی مریض کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا-

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons